کاتالونیا میں کورونا پابندیاں ختم یا برقرار رکھنے کے لئے اجلاس جمعرات کوہوگا

سپین کے صوبہ کاتالونیا میں کورونا پابندیوں میں کمی یا برقرار رکھنےکے لئے حکومتی نمائندوں کا اجلاس جمعرات کوہوگا۔ حکومتی عہدیداران کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

گزشتہ دنوں کے دوران متعدد حکومتی نمائندوں کی جانب سے دوبارہ علاقائی لاک ڈاون لگانے کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔ البا ورگس کے مطابق انھوں نے رات کے کرفیو کو بڑھانے کے آپشن کو مسترد کردیاہے۔

اس وقت صوبہ بھر میں بار،ریسٹورنٹس صبح 7 بجے صبح سے شام 5 بجے تک کھولے جارہےہیں۔ریسٹورنٹس مالکان کی جانب سے حکومت کو اوقات کار بڑھانے کی متعدد بار درخواست کی گئی ہے۔ تاحال حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

Comments are closed.