بارسلونا۔ کاتالونیا کے وزیرداخلہ مائیکل سومپر نے ریڈیو انٹرویو میں کہاہے کہ حکومت نے 19 اپریل کو ختم ہونے والی علاقائی پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ یہ واضع نہیں کہ پابندیاں مزید کتنے دن برقرار رہیں گی۔
اس اقدام کے بعد علاقائی لاک ڈاون میں مزید کچھ دن اضافہ ہوگیاہے۔ انھوں نے کہاکہ نقل و حرکت کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔محکمہ صحت کے اعداوشمار کے بعد ہی اس کو ختم کرنے پر غور کیاجائے گا۔
گزشتہ روز محکمہ صحت کی کونسلر البا ورگس نے کہاہے کوویڈ 19 ابھی انتہائی نازک موڑ پر ہے ذرا سی غلطی حالات کو خطرناک حد تک بگاڑ سکتی ہے لاک ڈاون کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
Comments are closed.