سپین کے صوبے کاتالونیا میں 24گھنٹوں میں نئے 2759 کورونا کیسز،16اموات ریکارڈ

بارسلونا۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سپین کے صوبے کاتالونیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 2،759 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں، جوکہ وبائی مرض کی دوسری لہر کے دوران روزانہ سب سے زیادہ اضافہ دیکھا جارہاہے۔ جمعہ کے روز یہ تعداد 2،716 اورہفتے کے روز 2،710 ریکارڈ کی گئی۔

پچھلے ہفتے کاتالونیا میں پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق شدہ 14،846 نئے کوروناوائرس کے مثبت کیسز سامنے آئے۔ اتوار کو بھی اس بیماری سے 16 مزید اموات دیکھنے میں آئیں ، جس میں ہفتہ وار مجموعی تعداد 103 ہو گئی ہے۔

واضع رہے صوبے کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 15 روز کے لئے بار اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔ ریسٹورنٹس کو صرف خوراک ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ نئی پابندیوں کا اطلاق جمعرات کی رات 12بجے سے ہوگا اور پابندیاں 15 روز تک برقرار رہیں گی۔عوام میں چہرے کے ماسک لازمی رہیں گے ، معاشرتی اجتماعات کو 6 افراد تک محدود رکھا جائے گا۔

Comments are closed.