سپین کے صوبے کاتالونیا میں صوبائی اسمبلی کی 135 سیٹوں کے لئے انتخابات 14 فروری کوہوں گے جس میں آزادی کی حامی اور مخالف 8 سیاسی جماعتیں حصہ لیں گی۔ حکومت بنانے کے لئے کسی بھی پارٹی کو 68 نشستیں درکار ہوں گی۔ صوبہ کاتالونیا کو چار حلقوں میں تقسیم کیاگیاہے جس میں بارسلونا،خیرونا، للیدا،تاراگونا شامل ہیں۔بارسلونا کو 85، خیرونا17، للیدا15، اور تاراگونا میں 18 نشستیں ہیں۔
منتخب ہونے والے 135 اراکین اسمبلی صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔ پارلیمیٹ کے پہلے اجلاس سے دس دن کے اندر اسپیکر صدر کو منتخب کرنے کے لئے تاریخ کا اعلان کرنےکا پابند ہوگا۔صدر منتخب ہونے والا اپنی کابینہ کا انتخاب کرسکتاہے
کاتالونیا میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 5623962ہےجن میں5368875 کتلونیا میں رہتے ہیں جبکہ 255087 ووٹر سپین سے باہر دوسرے ممالک میں مقیم ہیں جو مختلف طریقوں سے ووٹ ڈالیں گےصوبہ بارسلونا کے کل ووٹ 4195431 ہیں جن میں 3998431 ووٹر یہاں مقیم ہیں جبکہ 196950 ووٹر باہر رہتے ہیں تاراگونا میں 581433 ووٹر ہیں جن میں 562027 ووٹر وہاں مقیم ہیں جبکہ 19406 باہر رہتے ہیں
خیرونا میں ٹوٹل 531853 ووٹ رجسٹر ہیں جن میں 510481 وہیں رہتے ہیں جبکہ 21372 باہر مقیم ہیں،لیلیڈا میں ٹوٹل 315295 ووٹر رجسٹر ہیں اور ان میں 297936 وہیں مقیم ہیں جبکہ 7359ووٹر باہر رہتے ہیں
Comments are closed.