بارسلونا۔ سپین کے صوبے کاتالونیامیں 2 ہزار سے زائد خاندانوں نے بچوں کے لئے اسلامی تعلیم کی درخواست دی ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق اسلامک کمیشن آف سپین کی جانب سے چار علاقوں بارسلونا، تاراگونا،خروبا،بائیکس لوبریگات کے لئے اساتذہ متعین کئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق تعلیم پرائمری کے پہلے سال اور ای ایس او کے پہلے سال کی جماعتوں میں دی جائے گی۔
اس سے قبل کاتالونیا کے علاوہ سپین کے مختلف علاقوں میں عربی زبان کا نصاب پڑھایا جارہاہے۔ایک اندازے کے مطابق کاتالونیا میں 80ہزار کے قریب مسلم طلبا موجود ہیں۔
اس وقت اندلس، میڈرڈ، ایکسٹریمادورا، لارویجا، ویلنسیا، باسکی، آراگون، کینری، کاستیا لیون، سیوتا، ملییا میں اسلامی کلاسیں جاری ہیں۔جن میں مجموعی طور پر 80 اساتذہ موجود ہیں۔23اساتذہ صرف اندلس میں تعلیم دے رہے ہیں۔
سپین میں مجموعی طور پر 3لاکھ 12ہزار مسلمان موجود ہیں جن میں ایک لاکھ 70 ہزار مراکش اور دیگر ممالک جبکہ 1لاکھ 33 ہزار ہسپانوی ہیں
کاتالونیا حکومت کی جانب سے اسلام کی تعلیم حاصل سے متعلق قرارداد آرٹیکل 42.7 کے تحت دیا گیا جو کہ مختلف عقائد کا احترام اور مختلف ثقافتوں کے فروغ کا حق دیتا ہے۔ مسلمان بچوں کو دین اسلام کی تعلیم پرائمری ، لازمی ثانوی تعلیم اور بیٹسکسیلریٹ کی لیول تک دی جائے گی۔
Comments are closed.