کاتالان حکومتی ترجمان پتریسیا پلاجا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعہ سے صوبہ بھر میں پابندیوں کے خاتمے کا عندیہ دیاہے۔ 10 سے زائد افراد کے ملنے پر عائد پابندی ختم اور مذہبی تقریبات کی70 فیصد سے 100 فیصد گنجائش کے ساتھ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لیکن رات 12:30 بجے کے بعد سے ثقافتی سرگرمیوں اور بار ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت ہوگی یانہیں اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں تماشائیوں کی تعداد سٹیڈیم کی گنجائش کے حساب سے بڑھانے پر غور کیاجارہاہے۔ انھوں نے کہاکہ آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد میں کمی کے ساتھ رات کی سرگرمیوں نائٹ کلبز کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ تاحال آیی سی یو میں 316 مریض زیر علاج ہیں۔
کاتالان محکمہ صحت نے ثقافتی سرگرمیوں، ریسٹورنٹس میں داخلے کےلئے ویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس بات کا عندیہ کاتالان محکمہ صحت کے سیکرٹری کارمن کابیزاس نے دیاہے۔ حکومت نے ویکسین مہم کو تیز کرنے کے لئے مختلف سفارشات جن میں ہاسٹلز، تھیٹر، کنسرٹس میں ڈسکاونٹ آفر کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ویکسین لگوا سکیں۔
Comments are closed.