کاتالونیا میں وائرس کم نہ ہونے کی صورت میں لاک ڈاون کی تجویز پر غور کئے جانے کا امکان

بارسلونا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کاتالان محکمہ حکومت کے سیکرٹری جنرل مارک رومینول نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی پابندیوں سے اگر وائرس کے پھیلاو کو روکانہ جاسکاتو لاک ڈاون لگائے جانے کا قومی امکان ہے۔لیکن یہ لاک ڈاون مارچ میں لگائے گئے کاک ڈاون سے قدرے مختلف ہوسکتاہے۔

نئی پابندیاں اس وقت تک ختم نہیں کی جائیں گی جب تک وائرس کا پھیلاو کم نہ ہوجائے۔اور اسپتالوں پر مریضوں کا دباو کم نہ ہوجائے۔نئے اقدامات میں ریسٹورنٹس، ثقافتی سرگرمیاں، جم، شاپنگ مال، سرحدوں کی بندش اور ہفتے کے آخر میں جزوی لاک ڈاون شامل کیاگیایے۔

وفاقی وزیر صحت سلوادورالی نے جمعہ کے روز کہاتھاکہ صوبوں کو پابندیوں کے اختیارات مل گئے ہیں تاہم وفاق صوبوں کو مکمل لاک ڈاون لگانے کی ہدایت نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ وہ پرامید ہیں کہ موجودہ اقدامات اور پابندیاں موثر ثابت ہوں گی۔

Comments are closed.