سپین کے صوبہ کاتالونیا کا آزادی کا دن جوش و جذبے سے منایاگیا۔ کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا میں آزادی پسند جماعتوں کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیاگیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ریلی میں شرکاء کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار کے قریب تھی جو کہ گزشتہ سال ریلی سے 42000 زائد ہے گزشتہ سال پولیس کے مطابق شرکاء کی تعداد 1 لاکھ آٹھ ہزار تھی۔
دوسری جانب ریلی کی آرگنائزر جماعت اے این سی نے پولیس کے دعوے کو یکسر مسترد کیاہے۔ اے این سی کے مطابق یہ تعداد 7 لاکھ سے زائد تھی اس دعوے کے بعد شرکاء کی تعداد 2021 کھ مقابلے میں 3 لاکھ زیادہ تھی۔
پر امن ریلی کا آغازپارالیل ایونیو سے ہوا جو کہ کولمبس، اسٹیشن فرانسا کے پاس سے گزرتے ہوئے کاتالان پارلیمنٹ کے سامنے احتتام پزیر ہوئی۔ ریلی پرامن رہی۔ شرکاء آزادی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔ اے این سی کے صدر نے تقریر کرتے ہوئے صوبائئ حکومت سے آزادی یا انتخاب کا مطالبہ کیا اس کے ساتھ انھوں نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اشارہ بھی دیا۔
واضع رہے 2014 میں ہونے والی ریلی کے شرکاء کی تعداد 1.8ملین سے زائد تھی
Comments are closed.