بارسلونا۔ کاتالونیاکی صوبائی حکومت نے 24گھنٹے کھلنے والی دوکانوں کے لئے نئے اوقات کار کااعلان کردیاہے۔ آج سے 24 گھنٹے کھلنے والی دوکانیں اب رات 10 بجے بند ہوں گی۔ یہ قانون 31 اکتوبر تک نافذلعمل رہے گا۔گزشتہ روزوزیر برائے داخلہ برائے داخلہ مائیکل سومپر نے ریڈیو 4 کو ایک انٹرویو کے دوران کہاتھاکہ اس اقدام کا مقصد نوجوان لوگوں کو شراب کی فروخت کو روکنا ہے۔
کاتالان حکومت نے گزشتہ روز نئے قانون کی منظوری دی تھی جو گزشتہ رات سرکاری گزٹ میں پبلش ہونے کے بعد لاگو ہوگیاہے۔پیٹرول پمپس،سروس سٹیشن ،موٹرویز پر قائم دکانوں کو خصوصی استثناء حاصل ہو گا جو کہ اپنے گاہکوں کو اُن کا مطلوبہ سامان دکان سے باہر ہی فراہم کر سکیں گے۔
دوسری جانب ہسپانوی وزیرصحت نے آج ملک بھرمیں کرفیو کا عندیہ دیاہے۔کوروناوائرس کے پھیلاو کے بعد ناوارا کے علاقے میں لاک ڈاون لگا دیاگیاہے۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
Comments are closed.