کورونا وائرس وباء کے پھیلاو میں کمی کے بعد گزشتہ دنوں سپین کے مختلف صوبوں کی جانب کورونا پابندیوں میں نرمی کی گئی جس کے بعد صوبوں کے درمیان آزادانہ نقل و حرکت کے علاوہ بار اور ریسٹورنٹس بھی کھول دئیے گئے۔
صوبہ کاتالونیا نے 24 مئی سے پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کیاہے۔ جس میں ریسٹورنٹس صبح 6 بجے کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی۔سٹورز کی کپیسٹی 30 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔ثقافتی سرگرمیوں کی میں شرکاء کی تعداد 50 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد کر دی جائے گی۔ کھیلوں کی سرگرمیوں اور مذہبی تقریبات میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ افراد شامل ہوسکیں گے۔
وزیر صحت البا ورگس نے کہاہے کہ کورونا کے پھیلاو میں کمی کے بعد پابندیوں میں آہستہ آہستہ مزید نرمی کی جائے گی۔گزشتہ ہفتے ملک9 گیر لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد 6 9 کے لمبے عرصے کے بعد رات کے کرفیو کا خاتمہ بھی ہوچکاہے۔کاتالونیا کی 30 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔14 فیصد کو دونوں خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔
Comments are closed.