کاتالونیا میں حکومت کا بار، ریسٹورنٹس بندش پر پابندی میں مزید 15 دن توسیع کافیصلہ

بارسلونا۔ وزیر صحت البا ورگیس نے کوویڈ 19 مانیٹرنگ یونٹ کے کوآرڈینیٹر جیکبو مینڈیروز اور وزیر داخلہ مائیکل سومپر کے ساتھ ایک ٹیلی میٹ پریس کانفرنس میں کی۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہناتھا کہ کاتالونیا میں باراور ریسٹورنٹس کی بندش کو مزید پندرہ دن تک بڑھایاجائے گا اس کا مقصد کوروناوائرس کےپھیلاو میں کمی کو یقینی بناناہے۔ تاکہ ہسپتالوں اور آئی سی یو وارڈز میں مریضوں کی کمی کو ممکن بنایاجاسکے۔

انھوں نے کہاکہ اکتوبر میں اپنائے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اگر ریستورنٹس کی بندش، رات کا کرفیو اور کاتالونیا میں نقل وحرکت پر پابندیاں نہ ہوتیں محکمہ صحت کے مطابق 12،000 سے 14،000 کے درمیان روزانہ کی متاثرین سامنے آنے کا امکان تھاجبکہ ابھی یہ تعداد 4000 کے قریب ہے۔

دسمبر 2019 میں چین میں سامنے آنے والی کورونا وبا اب تک پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور اس سے اب تک  5 کروڑ 87 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.