سپین کےصوبے کاتالونیا میں 7جنوری سے تجارتی مراکز بند، نقل وحرکت پرپابندی کا فیصلہ

جو کاروبار بند رہیں ان کو امداد دی جائے گی۔ حکومت

بارسلونا۔ سپین بھر میں کرسمس تہوار کے موقع پر لاک ڈاون سمیت دیگر پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔ جس کے بعد مختلف علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا۔ جس کے بعد کاتالان حکومت نے نئے انسدادِ کورونا اقدامات کی منظوری دی ہے جو 7 جنوری سے 17 جنوری تک دس دن کے لیے نافذ ہونگے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظرصوبہ بھر میں نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔ شہریوں اپنے علاقوں تک محدود کرتے ہوئے بلا کسی ضرورت میونسپلٹی چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزیرصحت البا ورگس کے مطابق یہ پابندی 7 جنوری سے شروع ہوکر دس دن تک جاری رہے گی۔17 جنوری تک شہری اپنی میونسپلٹی نہیں چھوڑ سکیں گے۔ ضروری سامان کے علاوہ ہر قسم کے کاروبار بند رہیں گے۔شاپنگ مالز، جمز بند رہیں گے۔بند جگہوں پر کھیلوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ غیرنصابی سرگرمیوں کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کردیاگیاہے۔

400 میٹر سے بڑے کمرشل سینٹر مکمل طور پر بند رہیں گے۔بارز، ریسٹورنٹس پہلے کی طرح صرف ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی سروس فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ صرف ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کرنا ہوگا۔ 1000 کیپیسٹی والے تھیٹر، سینما گھر کنسرٹ ہال صرف 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے۔رات کو 10 سے صبح 6 بجے تک کرفیوں پہلے کی طرح نافذ رہے گا۔

حکومت نے اعلان کیاہے کہ 10 روز کے دوران جو کاروبار بند رہیں ان کو 2500 پچیس سو یورو تک معاوضہ ادا کیاجائے گا۔کابینہ متاثرہ شعبوں کے درمیان ہونے والےمیٹنگ اخراجات کا تخمینہ 10 ملین تک لگایاگیایے۔

Comments are closed.