بارسلونا۔ عدالت نے حکومتی پابندیوں کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف فیڈریشنز کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کردیاہے۔
کاتالونیا کی مختلف فیڈریشنز کی جانب سے حکومتی پابندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیاگیاتھا۔ فیڈریشنز،ریسٹورنٹ بار مالکان، جم اسپورٹس سنٹر مالکان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاتھاکہ حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں میں نرمی کی جائے اور کاروباری گھنٹے بڑھائے جائیں۔ تاہم عدالت نے درخواست مسترد،کر کے پابندیوں کو برقرار رکھاہے۔
کاتالونیا حکومت نے وائرس کی شدید لہر اور متاثرین میں اضافے کے بعد کرفیو سمیت متعدد پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ جن میں شاپنگ مالز کی بندش سمیت ریسٹورنٹ اور بارز کے لئے بھی وقت مقرر کیاگیاہے۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے حکومتی پابندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیاگیاتھا۔
Comments are closed.