بارسلونا سمیت 165 میونسپلٹیز میں رات کے کرفیو کی مدت میں 30 جولائی تک توسیع

کوروناوائرس میں مسلسل اضافے کے باعث کاتالان صوبائی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ کرفیو کی مدت بڑھانے کے لئے درخواست جمع کروائی گئی تھی۔ عدالت نے کاتالونیا میں 30 جولائی تک کرفیو کی مدت بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔ واضع رہے گزشتہ ہفتے سے صوبہ بھر کی 161 میونسپلٹیز میں رات 1 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیاہے۔ اب میونسپلٹیز کی تعداد 165 ہو گئی ہے۔

کرفیو کے علاوہ عدالت نے دیگر پابندیوں کو بھی برقرار رکھنے کی اجازت دی ہے۔ ریسٹورنٹس بارز سمیت ہر طرح کے کاروبار رات ساڑھے بارہ بجے بند کرناہوں گے۔ 10 سے رائد افراد کے اکٹھ پر پابندی کے ساتھ نائٹ کلب کو آوٹ ڈور ایریا کھولبے کی اجازت دی ہے تاہم ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

ماہرین کی جانب سے شہری حکومت کو رات کے وقت ایسی جگہیں بند کرنے کا مشورہ دیاہے جہاں پر زیادہ لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔ ان میں ساحل سمندر اور پارکس بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.