کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے 33,000 یورو سے کم آمدنی والوں کے لیے انکم ٹیکس (IRPF) میں نمایاں کمی کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے لئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا جارہاہے یہ اقدام کاتالان حکومت کی اپنے شہریوں کی مدد اور خطے میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ذاتی انکم ٹیکس میں اس کمی سے خاص طور پرکم آمدنی والوں کو فائدہ پہنچے گا، ۔
33,000 یورو سے کم کمانے والوں کے لیے ٹیکس کی کمی سے شہریوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا، اس قانون سے 2.6ملین لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔اس حوالے سے قانون سازی کا جائزہ لیا جارہاہے، قوی امکان یے کہ قانون کا اطلاق سال 2024 سے ہوگا
ٹیکس اصلاحات کی اس تجویز کے فوائد
کم آمدنی والے افراد کے لیے ذاتی انکم ٹیکس کو کم کرنے کا مطلب ہے کہ شہریوں کے پاس تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر اخراجات میں خرچ کرنے کے لیے زیادہ رقم ہوگی، اس طرح ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
کم آمدنی والے لوگوں کو اکثر اہم مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور ٹیکس میں یہ کمی ان میں سے کچھ اخراجات کو کم کرنے میں مدد کرے گی،
ٹیکس کی شرح میں کمی نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور موجودہ کاروبار کی توسیع کو فروغ دے سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ملازمتوں میں اضافہ اور اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ کاتالونیا ایک سازگار ٹیکس نظام کے ذریعے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا جس سے روزگار میں اضافہ ہو سکتاہے
Comments are closed.