بارسلونا۔مقامی اخبار میں چپھنے والےلیبر فورس سروے کے مطابق اسپین کے صوبے کاتالونیامیں دوسری سہ ماہی کے دوران بے روزگاری کی شرح 12.78 فیصد رہی ہے جس کے بعد بےروزگار افراد کی تعداد 472،900 ہوگئی ہے۔اعداد و شمار سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 61،300 کے اضافے کوظاہرکرتے ہیں۔
لیبر فورس سروے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں بے روزگاروں کی تعداد میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سال بہ سال تغیر 9.67٪ تھا۔
سروے میں بتایاگیاہے کہ کوروناوائرس کے باعث معاشی صورتحال کے خراب ہونے سے گزشتہ تین مہینوں کے دوران223700افراد بے روزگار ہوئے۔
Comments are closed.