بارسلونا۔ صوبہ کاتالونیا میں ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر کے مہین میں بے روزگاری میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ وزارت سماجی بہبود کے مطابو جس میں مجموعی طور پر 4لاکھ 84ہزار5سو59 افرادبے روزگار ہیں۔ اکتوبر میں 6ہزار 3سو 58 افراد نے بطور بے روزگار رجسٹریشن کروائی۔جو ایک اعداد و شمار میں 1.33 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔اپریل 2016 کے بعد سے بے روزگاری کا سب سے زیادہ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
بارسلونا کےہوائی اڈے پر مسافروں کی آمد میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جس نے ہسپانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں
اعداد و شمار میں تبدیلی کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کے مختلف طریقوں سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔ ہسپانوی لیبر منسٹری کے اعدادوشمار ایمپلائمنٹ سروس کے ساتھ رجسٹرڈ ملازمت کرنے والوں کی تعداد پر مبنی ہیں ، جبکہ ای پی اے کے اعداد و شمار پورے اسپین میں 65،000 گھرانوں یا 200،000 افراد کے وسیع نمونے کے سروے سے لئے گئے ہیں
Comments are closed.