سپین کے صوبہ کاتالونیا میں شہریوں کی نقل وحرکت کم کرنے کے لئےعلاقائی پابندیاں عائد کردی گئیں

ایسٹری چھٹیوں کے دوران نقل و حرکت میں اضافے کے باعث کاتالونیا میں کورونا وائرس پھیلاومیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اضافے کے باعث صوبائی حکومت نے ایک بار پھر صوبہ بھر میں علاقائی لاک ڈاون لگانے کااعلان کیاہے۔ جس کا آغاز جمعرات رات بارہ بجے سے ہوگا۔

نقل وحرکت پر پابندی کے بعد شہری اپنی حدود سے باہر نہیں جاسکیں گے۔مارچ کے مہینے میں وائرس کے پھیلاو میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ تاہم اب پھیلاو کی شرح 177 سے بڑھ کت 223 تک پہنچ گئی ہے۔

کاتالونیا میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 6 لاکھ 7ہزار سات سو 28 تک پہنچ گئی ہے۔ 1764 نئے مریض سامنے آئے ہیں صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 4 سو 30 ہو گئی ہے۔

Comments are closed.