سپین کے صوبے کاتالونیا میں نئے قوانین نافذ،خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانوں کااعلان

بارسلونا۔ کاتالونیا کے سرکاری گزٹ کوویڈ 19 کے حواکے سے نئے قوانین جاری کردئیے گئے ہیں۔جس میں سگریٹ نوشی پرپابندی اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار شامل ہیں۔ گزٹ میں بتایاگیاہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 100 سے 3،000 یورو تک کے جرمانے ہوسکتے ہیں۔

کوروناوائرس کے باعث متعدد علاقوں میں مزید پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔ چہرے کے ماسک کو لازمی قرار دیاگیایے۔ قوانین کی معیاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔سڑکوں اور دیگر عوامی جگہوں پرتمباکو نوشی، الیکٹرک سگریٹ پر پابندی ہوگی جہاں دو میٹر حفاظتی فاصلے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے

بار،کیفے ریسٹورنٹس رات ایک بجے بند کرنے ہوں گے آدھی رات کے بعدگاہکوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بار میں موجود ویٹر 1.5 میٹر کے فاصلے کی ضمانت ہونی چاہئے۔

اس طرح کے کاروبار میں لوگوں کے گروپ 10 افراد سے زیادہ نہیں ہوسکتے ہیں – اتنی گنجائش ہونی چاہئے تاکہ وہ ایک دوسرے کے درمیان حفاظت کے فاصلے کا احترام کرسکیں۔9 جولائی کو منظور شدہ قانون کے مطابق عوام میں چہرے کے ماسک کااستعمال لازمی ہے

گیدرنگ،اجتماع کرنے کے لئے لازمی ہے کہ ہر کوئی چہرے کا ماسک اسرعماک کرے۔ ہجوم سے بچنے کے لئے پروٹوکول وضع کیا جائے۔

Comments are closed.