بارسلونا میں پاکستانی صحافی مرزا ندیم بیگ پر کیمیکل سے حملہ، ہسپتال منتقل

بارسلونا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیسبک پر مرزا ندیم بیگ کی جانب پیغام شئیر کیا گیا جس میں انھوں نے کیمیکل حملے کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے اپنے پیغامات میں معروف سماجی شخصیت نوید وڑائچ کو حملے کا ذمہ دار قرار دیایے۔ مرزا ندیم بیگ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیایے۔ ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔

صدر پریس کلب ظفر قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مرزاندیم بیگ پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ ندیم بیگ اس وقت ہسپتال میں ہیں۔ صحافی پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں۔ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم سب مرزا ندیم بیگ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے نوید وڑائچ نے اس الزام کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا انھوں نے کہاکہ ان کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں مجھ پر الزام لگایا جارہاہے۔ وہ یکجہتی کشمیر والےپروگرام میں شرکت کے بعد واپس آگئے تھے۔

Comments are closed.