بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ ، بیجنگ میں چین افریقہ تعاون فورم کے آٹھویں وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔”چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تشکیل “ہمیشہ سےشی جن پھنگ کے چین افریقہ تعلقات سے وابستہ بیانات کا کلیدی حصہ رہا ہے۔
جون دو ہزار بیس میں شی جن پھنگ نے چین افریقہ مشترکہ انسداد وبا کی خصوصی سمٹ کی صدارت کی جس میں افریقی ممالک کو چین کی جانب سے کووڈ-۱۹ ویکسین کی فراہمی میں ترجیح دینے کا اعلان کیا گیااور چین ، افریقہ کے ساتھ وبا کے خاتمے کی سمٹ کا انعقاد کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
یاد رہے کہ مارچ دو ہزار تیرہ میں صدر بننے کے بعد شی جن پھنگ نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے افریقہ کا انتخاب کیا تھا ۔ اس دورے کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور افریقہ ہمیشہ سے ایک ہم نصیب معاشرہ ہیں۔انہوں نے نئے دور میں چین افریقہ تعلقات کے سمت کا تعین کیا تھا۔
چین افریقہ تعاون کا مستقبل امید افزا ہے۔جیسا کہ شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ چین خواہ ترقی کی کسی بھی منزل تک پہنچ جائےگا،چین، افریقی ممالک کو ہمیشہ اپنا سچا دوست سمجھتا رہے گا۔چین کی ترقی کے لیے افریقہ اور دنیا کی ضرورت ہے ، دنیا اور افریقہ کی خوشحالی کے لیے چین کی ضرورت ہے۔ اگرچہ نقشے پر چین افریقہ ایک دوسرے سے فاصلے پر ہیں تاہم ان کے دل ایک دوسرے سے جڑے ہیں ۔
Comments are closed.