چین،13ویں قومی عوامی کانگریس کا پانچواں اجلاس ختم ہو گیا

بیجنگ: چین کے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا پانچواں اجلاس جمعہ کو کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدرمملکت شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سمیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اورحکومتی رہنماؤں نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔

کانگریس میں حکومتی ورک رپورٹ، قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی ،سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلزپروکیورریٹ کی ورک رپورٹس کو منظور کیا گیا ہے۔ کانگریس نے عوامی جمہوریہ چین کی تمام سطحوں پر مقامی عوامی کانگریس اور مقامی عوامی حکومتوں کے اصول و ضوابط پر مبنی قانون میں ترمیم کے فیصلے کو اپنایا۔ اجلاس نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے نمائندوں کی تعداد اور انتخابات کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے نمائندوں کے انتخاب کے طریقہ کار کو منظور کیا گیا۔ 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے نمائندوں کا انتخاب جنوری 2023 میں کیا جائے گا۔

کانفرنس کے پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرمین لی جائیں شو نے نشاندہی کی کہ یہ سال پارٹی اور ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم سال ہے۔ قومی نظام اور قومی حکمرانی کے نظام میں عوامی کانگریس کے نظام کے نئے مشن اور نئے کاموں کو بے حد باریک بینی اورتفصیل سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہمہ گیرعوامی طرز جمہوریت کو فروغ دینے،عوام کو ملک کے مالک بنانے اورعوامی کانگریس کے کام کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.