چائنا کوسٹ گارڈ اورپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے درمیان پہلی اعلیٰ سطح ملاقات

مانیٹرنگ ڈیسک: چائنا کوسٹ گارڈ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ویڈیو لنک  کے ذریعے پہلی اعلیٰ سطح ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق  فریقین نے حالیہ برسوں میں تعاون کے پیش رفت کو  سراہا ،تعاون کے اگلے مرحلے پر بات چیت کی اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ فریقین نے چین- پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقعے سے استفادہ کرتے ہوئے مشترکہ کوشش اور تعاون جاری رکھنے ، سمندر پر قانون نافذ کرنے کے سلسلے میں تعاون کو آگے بڑھانے اور ہم نصیب بحری کمیونٹی کی تعمیر کرنے پراتفاق کیا ۔

Comments are closed.