بیجنگ: عالمی معیشت پر کووڈ-۱۹کی وبا کے اثرات اب بھی جاری ہیں، اور عالمی اقتصادی بحالی کا ماحول اب بھی پیچیدہ اور شدید ہے۔
بیجنگ میں منعقد ہونے والی تین روزہ چین کی مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں 2021 میں چین کی معیشت کا جائزہ لیا گیا اور 2022 کے لئے اقتصادی منصوبہ بندی کی گئی۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ چین کی معیشت مضبوط ہے اور طویل مدتی بہتری کا بنیادی رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔ چین اپنی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرتا رہے گا، اپنی تکنیکی اختراعی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا، کثیرالجہتی پر قائم رہے گا اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ذریعے اعلی سطح کی اصلاحات اور ترقی کو فروغ دے گا۔
Comments are closed.