چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا پانچواں اجلاس 4 مارچ کو ہوگا

بیجنگ: یکم مارچ کو منعقدہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 20ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کا پانچواں اجلاس 4 مارچ 2022 کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔

 اجلاس کے اہم ایجنڈے میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی  رپورٹ اور 13ویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے لے کر اب تک  سی پی پی سی مندوبین کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کی رپورٹ  پیش کی  جائے گی ۔

 تیرویں قومی عوامی کانگریس کے پانچویں اجلاس  میں سی پی پی سی کے مندوبین کی شرکت اور  حکومتی ورک  رپورٹ اور دیگر متعلقہ رپورٹس  پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

Comments are closed.