بیجنگ:چین کے قومی شماریات بیورو نے نومبر میں قومی معیشت کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے ۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر میں چینی معیشت میں بحالی کا عمل جاری رہا ،حقیقی معیشت مسلسل بڑھ رہی ہے ، روزگار اور اشیاء کی قیمتیں عمومی طور پر مستحکم ہیں، درآمدات اور برآمدات کا رجحان بہتر ہو رہا ہے ، لوگوں کے معاش کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،ترقی کا معیار مسلسل فروغ پا رہا ہے، اور اہم میکرو اشاریے مناسب حد کے اندر ہیں۔
زرعی شعبے میں اناج کی پیداوار ایک نئی بلندی تک پہنچ چکی ہے اور صنعتی شعبہ استحکام کے ساتھ ترقی کر رہا ہے ۔بیورو کے ترجمان فو لین ہوئی نے کہا کہ قومی معیشت بحالی کے رجحان کو برقرار رکھے ہوئے ہے، لیکن اس بات کو مد نظر رکھنا چاہیے کہ بین الاقوامی ماحول مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے اور ملکی اقتصادی بحالی میں رکاوٹیں بدستور موجود ہیں۔
اگلے مرحلے میں ہمیں مستحکم ترقی ، میکرو اکانومی کے استحکام، معاشی آپریشن کو معقول حد کے اندر برقرار رکھنے اور سماجی استحکام پر توجہ دینی چاہیئے تاکہ معاشی اور سماجی ترقی کو پائیدار فروغ مل سکے ۔
Comments are closed.