بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ چین وبا کے بعد دنیا کی ترقی کے لیے چینی دانش اور چینی طاقت کا اشتراک کرے گا۔
چینی میڈ یا کے مطابق ترجمان نے نیوز بر یفنگ میں کہا کہ اس وقت کورونا وبا کا پھیلاو بدستور جاری ہے۔ عالمی معاشی بحالی میں غیر یقینی عناصر کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، شمال اور جنوب کے درمیان ترقیاتی خلیج وسیع ہوتی جا رہی ہے ، اقتصادی عالمگیریت کو منفی رجحانات کا سامنا ہے، اور بنی نوع انسان کو بے مثال چیلنجز درپیش ہیں ۔
اس تناظر میں شی جن پھنگ کا خطاب نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین نے انسداد وبا کے عالمی تعاون میں فعال کردار ادا کیا ہے ،عالمی معیشت کی مستحکم بحالی کو فروغ دیا ہے، عالمی گورننس کی بہتری کو فروغ دیا ہے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔
وا ضح ر ہے کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ 17 تاریخ کو بیجنگ سے ورلڈ اکنامک فورم 2022کی ورچوئل کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
Comments are closed.