چین کی جی ڈی پی میں 2021 کے دوران 8.1 فیصد اضافہ

بیجنگ: چین کے قومی بیورو برائے شماریات نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں چین کے جی ڈی پی کی کل مالیت 114.367 ٹریلین یوان بنی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 8.1 فیصد زیادہ ہے۔

چینی میڈ یا کے مطابق پورے سال میں کنزیومر پرائس انڈیکس یعنی سی پی آئی میں سال بہ سال 0.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔شہروں اور قصبوں میں 12.69 ملین نوکریوں کا اضافہ ہوا ،یہ تعداد پچھلے سال سے 8.3 لاکھ زیادہ ہے۔بے روزگاری کی اوسط شرح 5.1 فیصد رہی جو پچھلے سال سے 0.5 فیصد ی پوائنٹ کم ہے۔
اس کے علاوہ ، دو ہزار اکیس کے آخر تک چین کی کل آبادی 1412.6ملین تک ہو چکی ہے اور اس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 480 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

Comments are closed.