چین جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،صدر شی جن پھنگ

چینی صدر شی جن پھنگ نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ شی جن پھنگ نے اولاف شولزکو جرمنی کے چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پرزورالفاظ میں کہا کہ چین جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔حالیہ برسوں میں چین اور جرمنی کے تعلقات مثالی رہے ہیں۔

آئندہ سال چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ نصف صدی پر نظر ڈالتے ہوئے، چین، جرمن تعلقات نے لچک اور جاندار صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگلے 50 سالوں میں دونوں ممالک تعلقات میں نئی پیش رفت حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہئیے۔

جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ اس وقت جرمنی اور چین کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات بہترین ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور  کورونا وباء کی روک تھام سمیت عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں باہمی تعاون بہت ہی مضبوط رہا ہے اور دونوں ممالک افغانستان اور ایران جیسے علاقائی مسائل پر قریبی رابطے میں ہیں۔ یہ جرمنی- چین تعلقات کی پائیدار ترقی کے تین ستون ہیں۔ جرمنی چین کے ساتھ باہمی احترام اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ جرمنی اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

Comments are closed.