بیجنگ:ایف ٹی ایس ای جو دنیا کے تین بڑے بانڈ انڈیکس فراہم کنندگان میں سے ایک ہے، نے باضابطہ طور پر چینی سرکاری بانڈز کو ایف ٹی ایس ای ورلڈ بانڈ انڈیکس میں شامل کر لیا۔اس سے پہلے چینی سرکاری بانڈز کو بلومبرگ بارکلیز گلوبل ایگریگیٹ انڈیکس اور جے پی مورگن چیس گلوبل ایمرجنگ مارکیٹس کے سرکاری بانڈز انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے۔
چینی سرکاری بانڈز کے باضابطہ طور پر ایف ٹی ایس ای ورلڈ بانڈ انڈیکس میں شامل ہونے سے چینی مارکیٹ میں مزید عالمی سرمایہ کاری بڑھے گی، چین کی سرکاری بانڈز کی مارکیٹ مزید بہتر ہو جائے گی، اور یہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری کا نیا انتخاب بھی فراہم کرے گی۔
بینک آف چائنا کے اعلیٰ اہلکار لیو لین نے کہا کہ یہ پیش رفت چین کے سرکاری بانڈز کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو بہتر بنانے میں بھی مدد گار ہے، اسے مزید بین الاقوامی سرمایہ کار اداروں کی سند اور حمایت ملے گی جو مستقبل میں چین کے سرکاری بانڈز کی طویل مدتی لیکویڈیٹی اور استحکام میں بہتری کے لیے انتہائی سازگار ہے۔
Comments are closed.