چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری تصاویر میں چینی پرچم کو چاند کی سطح پر ساکن کھڑا دیکھا جاسکتا ہے ، چاند پر ہوا نہ ہونے کی وجہ سے پرچم لہرا نہیں سکتا۔ یہ تصویر چین کے غیر انسانی چاند مشن چینج فائیو خلائی جہاز سے لی گئی ہے جسے چاند کی سطح سے چٹانوں کے نمونے لانے کیلیے بھیجا گیا تھا۔
جمعرات کے روز خلائی جہاز نے زمین پر واپسی سے قبل یہ تصویر لی۔ اس سے قبل بھی دو بار چاند پر جانے والے چینی مشنز میں چینی جھنڈا موجود تھا تاہم وہ چاند کی سطح پر نصب نہیں کیا جاسکا تھا، تاہم اب چین نے کامیابی کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ چاند پر پرچم لگانے والا امریکہ دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے 1969 میں اپولو 11 انسانی چاند مشن کے دوران وہاں جھنڈا لگایا تھا۔ 1972 تک متعدد امریکی مشنز نے چاند کی سطح پر مزید 5 جھنڈے لگائے۔
Comments are closed.