شنگھائی :2021 ایشین،افریقی گڈز فیسٹیول ہفتہ کو چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے دوران منعقد کیا گیا ۔ اس تقریب کی منصوبہ بندی ایشیا-افریقہ سینٹر آف چائنا میڈیا گروپ اور جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور دیگر ایشیائی اور افریقی ممالک کے تعاون کے اداروں نے مشترکہ طور پر کی ۔چائنا میڈیا گروپ اور چینی آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ٹی مال کے ممتاز اینکرز نے سی سی ٹی وی نیوز اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے لائیو اشیا فروخت کیں جس کے دوران چینی صارفین کو بہت سے ایشیائی اور افریقی ممالک سےاعلیٰ معیار کی مصنوعات خریدنے کی سفارش کی گئی۔
اطلاع کےمطابق جاپان ، افغانستان، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ملائیشیا، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ، ویتنام اور دیگر ایشیائی و افریقی ممالک اور خطوں سےآنے والی عمدہ پروڈکٹس لائیو براڈکاسٹ روم میں دستیاب تھیں۔چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں 127 ممالک اور خطوں کے تقریباً 3000 صنعتی و کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں۔
چینی صارفین کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے زیادہ اعلیٰ معیار کی درآمدی اشیا تک رسائی حاصل ہوگی۔نمائش کنندگان کو چین میں مزید کاروباری مواقع ملیں گے۔چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا پلیٹ فارم عالمی معیشت کی بحالی کے لیے مزید مواقع پیدا کر رہا ہے۔یاد رہے کہ تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے دوران، چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دو لائیو شاپنگ سرگرمیوں کی کل فروخت 140 ملین یوآن سے تجاوز کر گئی، جو چینی صارفین کی مضبوط قوت خرید کو ظاہر کرتی ہے۔
Comments are closed.