چائنا۔لاطینی امریکہ میڈیا ایکشن کی تجویز پیش کر دی گئی

بیجنگ: چائنا ۔لاطینی امریکہ دولت مشترکہ فورم کا تیسرا وزارتی اجلاس جلد منعقد ہونے والا ہے۔ 2 دسمبر کو چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) نے لاطینی امریکہ میں 30 سے ​​زائد بڑے میڈیا اداروں کے ساتھ “چین-لاطینی امریکہ میڈیا ایکشن ” کی تجویز پیش کی ہے ۔

تجویز کے تحت چینی اور لاطینی امریکی میڈیا آپس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ ، یکجہتی اور اتفاق رائے کو بڑھانے کے لیے کلاؤڈ فورمز، کوآپریٹو فلم بندی، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش، یوتھ ٹاک شوز اور عوامی بہبود پر مبنی مختصر دورانیے کی فلم پروڈکشن اور نشریات سمیت دیگرمیدانوں میں قریبی تعاون کریں گے۔

چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ لاطینی امریکی میڈیا کے ساتھ ، منصفانہ اور بامقصد میڈیا اقدار کے تصور پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گا، تبادلے اور تعاون کے وسیع چینلز کو فروغ دے گا اور چین۔لاطینی امریکہ تعلقات کی مزید ترقی کے لیے کوشاں رہےگا۔

چین میں میکسیکو کے سفیر جیسوس شیاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی اور لاطینی امریکی عوام کے درمیان مختلف دوستانہ تبادلوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کے درمیان رابطے نے معلومات کے تبادلے کو بہتر طور پر فروغ دیا ہے، متنوع خیالات اور آوازوں کو پھیلایا ہے، اور مختلف خطوں کے درمیان باہمی مفاہمت کو بڑھایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چائنا ۔لاطینی امریکہ دولت مشترکہ فورم کے تیسرے وزارتی اجلاس کے دوران سی جی ٹی این کا ہسپانوی چینل ایک خصوصی پروگرام “چائنا۔لاطینی امریکہ میڈیا ایکشن” شروع کرے گا، اور لاطینی امریکہ کے کوآپریٹو میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے “چائنا-لاطینی امریکہ میڈیا ایکشن” کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Comments are closed.