چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ نام نہاد “جمہوریت سمٹ تاریخ میں صرف ایک جمہوری جوڑ توڑ اور تخریب کاری کے طور پر یاد رکھی جائے گی ۔
اطلاعات کے مطابق ہنگری کی حکومت نے حال ہی میں ” جمہوریت سمٹ” کے حوالے سے مشترکہ پوزیشن پر یورپی یونین کی دستاویز کو ویٹو کر دیا۔اس کے علاوہ، روس اور کیوبا کے کی سرکاری شخصیات ، کینیا اور روانڈا سمیت افریقی ممالک کے اسکالرز اور میڈیا اداروں نے امریکہ کے زیر اہتمام نام نہاد “جمہوریت سمٹ ” کے حوالے سے اپنی بھر پور مخالفت کا اظہار کیا۔
اس بارے میں وانگ وین بین نے کہا کہ ہنگری کا عمل ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ جمہوریت کے جھنڈے تلے صف آرائی اور تصادم کو ہوا دینے میں جو کوشش کر رہا ہے ، وہ غیر مقبول ہے، اور عالمی برادری کی طرف سے اس کی عمومی مخالفت کا سامنا ہے ۔
Comments are closed.