بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہےکہ چین جی ٹونٹی روم سمٹ کی کامیابی کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ ویڈیو لنک کے ذریعے جی ٹونٹی کی سولہویں سمٹ میں شرکت کریں گےاور وزیر خارجہ وانگ ای صدر کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے روم اجلاس میں شریک ہوں گے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ اس وقت وبائی صورتحال کے تناظر میں عالمی معیشت کی بحالی کو بہت زیادہ غیر مستحکم اور غیر یقینی عناصر درپیش ہیں ۔ جی ٹونٹی پلیٹ فارم کو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے اہم پلیٹ فارم کے طور پر، حقیقی کثیرالجہتی پر قائم رہنا چاہیے، یکجہتی اور تعاون کے جذبے کو آگے بڑھانا چاہیے، اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ مقصد کے حصول کی تلاش کرنا چاہیے، وبا سے لڑنے، عالمی معیشت کی بحالی اور فروغ دینے اور پائیداراشتراکی ترقی پر اتفاق رائے حاصل کرنا چاہیے، تاکہ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا جاسکے۔
چین جی ٹونٹی کی روم سمٹ کی کامیابی، عالمی وبا کی روک تھام اور عالمی معیشت کی مستحکم بحالی کے لیے دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔
Comments are closed.