بیجنگ: چاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے جاپان کے اٹامک انرجی ریگولیٹری کمیشن کو “فوکوشیما نیوکلیئر آلودہ پانی کے اخراج کا منصوبہ” پیش کیا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کو جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے یکطرفہ فیصلے پر شدید تشویش ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
چاؤ لی جیان نے کہا کہ فوکوشیما نیوکلیئر آلودہ پانی سے نمٹنے کا تعلق عالمی سمندری ماحول اور صحتِ عامہ سے ہے، اور یہ کسی بھی طرح جاپانی فریق کا نجی معاملہ نہیں ہے۔ جاپان کو پڑوسی ممالک سمیت بین الاقوامی برادری کے خدشات کو غور سے سننا چاہیے اور ان کا جواب دینا چاہیے اور جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے غلط فیصلے کو منسوخ کرنا چاہیے۔ جب تک متعلقہ فریقوں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مکمل مشاورت اور سمجھوتہ نہیں ہو جاتا، جاپانی فریق کو جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کا عمل شروع نہیں کرنا چاہیے۔
Comments are closed.