امریکی تحقیقات کا نتیجہ افغان عوام کے لئے ایک بے رحمانہ” فیصلہ “ہے، چینی وزارت خارجہ

کابل میں امریکی ڈرون حملے کی تحقیقات کا نتیجہ جاری  کر دیاگیا۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 4 تاریخ کو کہا کہ امریکی تحقیقات 32 ملین سے زائد جنگ زدہ افغانوں کے لیے انتہائی بے رحمانہ “فیصلہ” ہے۔

امریکی فضائیہ کے “انسپکٹر جنرل” نے 3 تاریخ کوکہا کہ تحقیقات کے بعد یہ ثابت ہوا ہے کہ امریکا نے اگست میں کابل ڈرون آپریشن کیا جس میں دس معصوم افغان شہری حادثاتی طور پر ہلاک ہوگئے اور یہ جنگی قوانین سمیت کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں ۔ اس غلطی کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ اس رویے سے انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کےمتکبرانہ اور دوہرے معیار کی عکاسی ہوتی ہے۔ افغانوں کی جان بھی جان ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغان عوام کی جانوں اور انسانی حقوق کا احترام کرے، واقعے کی حقیقت کو منظر عام پر لائے، قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور متاثرین کے خاندانوں کو معاوضہ دے۔

Comments are closed.