چینی و نیپالی عوام کا اتحاد،عوام کوترقی کے ثمرات حاصل ہوتے رہیں گے،چین

بیجنگ:  چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیپال کی تعمیر نو سے متعلق عالمی کانفرنس سے ورچوئل خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ چھ سال پہلے نیپال میں شدید زلزلہ آیا تھا جس سے مقامی عوام بری طرح متاثر ہوئے تھے ۔نیپال کی تعمیر نو میں چین اپنی بھرپور خدمات سرانجام دیتا رہا ہے اور مثبت پیش رفت ہوئی۔

اپنے خطاب میں وانگ ای نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے انسداد وبا کے تعاون کو فروغ دینے،زلزلے کے بعد بحالی کے عمل میں مدد کرنے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تین تجاویز پیش کیں۔

چینی وزیر خارجہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی و نیپالی عوام کے اتحاد اور تعاون سے نیپال میں آفات اور وبا کا مقابلہ کرنےمیں نئی پیش رفت ہوگی اور ملک کی تعمیر نو اور ترقی میں نئے ثمرات حاصل ہوتے رہیں گے۔

Comments are closed.