بھارت خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے، چین

بیچنگ: پلوامہ حملے کےبعد بھارتی جنگی جنون کیخلاف چین بھی میدان میں آ گیا ہے اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں، علاقائی امن و سلامتی کا دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات پر بہت انحصار ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکرات کی راہ اختیار کریں گے۔

لوکانگ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر سوال کا بھی مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کو پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پر خوشی ہے، سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں علمبردار کی حیثیت رکھتا ہے،

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک پر تیسرے فریق کی شرکت پر فریم ورک طے شدہ ہے، تیسرے فریق کی شمولیت، مشاورتی عمل میں شرکت کیلئے تیار ہیں۔

Comments are closed.