چین کےساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے تائیوان سے سرکاری تعلقات قبول نہیں، چین

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کا عالمی اتفاق رائے ہے، یہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام ممالک کے لیے تعلقات کی ترقی کی سیاسی بنیاد بھی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی میڈیا بریفنگ میں پوچھا گیا کہ یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے صدور نے مشترکہ طور پر یورپی پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ کے رکن ممالک کے نام خط بھِجا ہے جس میں تائیوان میں لتھوانیا کے نمائںدہ دفتر کے قیام اور چین کی مخالفت اور تنقید پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ اس اقدام سے یورپی یونین کی ون چائنا پالیسی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اور یورپی یونین کے رکن ممالک پر دباؤ ناقابل قبول ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم بین الاقوامی میدان میں “دو چین” اور “ایک چین، ایک تائیوان” کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک اور تائیوان حکام کے درمیان سرکاری تبادلوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ہم لتھوانیا کی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرتے وقت کیے گئے پختہ سیاسی عزم کی پاسداری کرے اور ناقابل تلافی غلط فیصلے کرنے سے گریز کرے۔ یورپی فریق کو چین یورپ تعلقات کی صحت مند ترقی کے لیے درست موقف اختیار کرنا چاہیے۔

Comments are closed.