بینگ:چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان محترمہ جو فنگ لین نے بد ھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس امید کا اظہار کیا کہ تائیوان کے ہم وطن پروگریسو پارٹی کی “علیحدگی پسندی” کی نوعیت کو سمجھ لیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ہماری تائیوان پالیسی مستقل اور واضح ہے۔ جہاں تک آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کا تعلق ہے، ون چائنا اصول پر عمل کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، سوادِ اعظم چین اور تائیوان ایک ہی چین سے تعلق رکھتے ہیں، اور چین کا اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت ناقابل تقسیم ہے۔ ہم انتہائی خلوص اور بہترین کوششوں کے ساتھ پرامن قومی اتحاد کے امکانات کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ قومی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور ہم کسی کو بھی مادرِ وطن کی مقدس سرزمین کو تقسیم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ تائیوان کے ہم وطنوں کو سوادِ اعظم چین کے ہم وطنوں کے ساتھ مل کر تاریخ کے صحیح جانب کھڑا ہونا چاہیے اور مشترکہ طور پر مادرِ وطن کے مکمل اتحاد اور عظیم قومی نشاۃ ثانیہ کی شاندار اور بامقصد منزل کی تکمیل کرنی چاہیے۔
Comments are closed.