چین کے ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے کہا ہے کہ عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے شامن میں 13ویں آبنائے تائیوان فورم میں شرکت کی اور تقریر کی۔
تقریر میں مادر وطن کے دوبارہ اتحاد کو آگے بڑھانے میں چین کے اعتماد کا اعلان کیا گیا، “تائیوان کی علیحدگی” اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرنے اور اپنے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کرنے کا پختہ عزم ظاہر کیا گیا۔
ما شیاؤ گوانگ نے ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ سب سے پہلے تائیوان کے مسئلے کو حل کرنا اور مادر وطن کے مکمل اتحاد کو عمل میں لانا کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے غیر متزلزل تاریخی مشن ہیں اور ہمیں اس سلسلے میں فتح کا یقین ہے۔
چینی قوم ایک امن پسند قوم ہے لیکن اپنے وطن اور ملک کے دفاع اور تقسیم کی مخالفت کرنے کا عزم چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ پرامن رہنا، ترقی کرنا اور اچھی زندگی گزارنا تائیوان کے ہم وطنوں کی مشترکہ خواہش ہے۔ ہم تائیوان کے ہم وطنوں کو بہتر زندگی گزارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Comments are closed.