بیجنگ: امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے حال ہی میں امریکہ میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے لیے چائنا ٹیلی کام کا امریکی لائسنس منسوخ کرنےکا حکم جاری کیا۔
چین کی وزارت تجارت کی ترجمان شو چوئے ٹنگ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “امریکہ کے اس اقدام نے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کرتےہوئےقومی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے، چینی کمپنی کو بغیر کسی ثبوت کے غلط طریقے سے زیر کیا گیا ہے، جس سے مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہےاور تعاون کی فضا کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
چین کی اقتصادی اور تجارتی ٹیم نے اس سلسلے میں امریکہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔امریکہ کو فوری طور پر اپنی غلطی کو درست کرنا چاہیے اور امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے والی اور کام کرنے والی کمپنیز کے لیے ایک منصفانہ، کھلا، اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرنا چاہیے۔ چین، چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔ “
Comments are closed.