امریکی سفارتی عملے کی واپسی کے فیصلے کی منطق حیران کن ہے،چین

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے  کہا ہے کہ امریکی سفارتی عملے کی مجاز واپسی کے فیصلے کی منطق حیران کن  ہے۔

چینی میڈیا کے مطا بق ترجمان نے ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ چین نے امریکہ سے  شدید تشویش اورعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ امید ہے کہ امریکی فریق چین کے وبا کی روک تھام کے ضوابط کی پاسداری اور تعاون کرے گا، چین کے موقف اورخدشات کو سنجیدگی سے لے گا اور سفارتی اور قونصلر اہلکاروں کے نام نہاد “مجاز انخلاء” پر احتیاط سے غور کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ چین سے اپنے سفارتی عملے کو وبا سے بچانے کے لئے واپس بلانے کی پالیسی پر غور کر رہا ہے، اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر تر جمان نے تفصیلی جواب دیا۔

Comments are closed.