سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال امریکہ کی نسبت بہت بہتر ہے، ترجمان سنکیانگ حکومت

بیجنگ : سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت  نے بیجنگ میں امور سنکیانگ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے حکومتی ترجمان شو گوئی شانگ نے امریکہ کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں اور جھوٹے بیانات کی تردید کی۔

شو گوئی شانگ نے کہا کہ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال امریکہ کی نسبت کہیں بہتر ہے ، امریکی قومی رہنماؤں کو غور  کرنا چاہیے  کہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کی غلاظت کو کیسے صاف کیا جائے۔

شو گوئی شانگ نے کہا کہ امریکی محکمہ تجارت اور دیگر محکموں نے نام نہاد “جبری مشقت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بہانے سنکیانگ کے کاروباری اداروں کو پابندیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی ہے ، ان اداروں کے خلاف “لانگ آرم” کے دائرہ اختیار اور برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا استعمال کیا، جن کا مقصد سنکیانگ کے تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو  انتہائی غربت، اور پسماندگی میں دو بارہ دھکیلنا ، اور سنکیانگ کو نقصان پہنچانے کے مذموم مقصد کا حصول ہے۔

Comments are closed.