بیجنگ : چائنا انسان بردار اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق ، چین کا شینزو 13 انسان بردار خلائی جہاز،کامیابی کے ساتھ ہفتے کے روز خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول تھیان حہ سے منسلک ہو گیا ہے اور اس پر سوار تینوں چینی خلاباز خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول تھیان حہ میں داخل ہوئے۔ خلائی جہاز چھ ماہ تک خلائی اسٹیشن کے ساتھ رہے گا۔
ہفتے کی صبح لانچ کیے جانے والے خلائی جہاز نے مدار میں داخل ہونے کے بعد صبح 6 بج کر 56 منٹ پر کور ماڈیول پر ڈاکنگ کی ۔پورے عمل میں تقریبا چھ گھنٹے سے زائد وقت لگا۔
تھیان حہ ، 29 اپریل کو مدار میں بھیجے جانے کے بعد سے دوسری مرتبہ خلائی جہاز سے منسلک ہواہے۔
Comments are closed.