چینی وزیر خارجہ کی افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس  میں شرکت

بیجنگ:چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ستائیس اکتوبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے افغانستان کے پڑوسی ممالک وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس  میں شرکت  کی اور افغانستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے مدد و تعاون فراہم کرنے پر زور دیتےہوئے چار تجاویز پیش کیں

افغان عبوری حکومت کے ساتھ مثبت انداز میں رابطہ رکھتےہوئے باہمی اعتماد کو فروغ دیا جائے اور مثبت کردار ادا کیا جائے،تاکہ افغانستان اشتراک پر مبنی سیاسی پالیسی اپنائے ، نرم اور مستحکم داخلی و خارجی  پالیسی پر عمل کرے ۔اس کے ساتھ ساتھ اقلیتوں،خواتین او ر بچوں کے حقوق و مفادات کا تحفظ کیاجائے،   دہشت گردی پر کاری ضرب لگائی جائےاور پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دیا جائے ۔

 اقوام متحدہ سمیت افغانستان سے متعلق مختلف اقسام کے کثیرالجہتی میکانزم کے کردار کو بروئے کار لایا جائے۔امریکہ سمیت مغربی ممالک پر زور دیا جائے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائیں،افغانستان پر یک طرفہ پابندیاں فوری طور پر اٹھائی جائیں اور عالمی ادارہ صحت  انسداد وبا میں مدد فراہم کرے۔

انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔اس ضمن میں افغانستان کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون کا آغاز کیا جائے ۔اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے انسداد دہشت گردی کا متحدہ محاذ تشکیل دیا جائے۔

 پرامن تعمیر نو کو فروغ دیا جائے۔پڑوسی ممالک افغانستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط  کو بتدریج فروغ دیں، بنیادی تنصیبات کے انٹرکنیکشن پر توجہ دیں اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں افغانستان کی شمولیت میں مدد کریں۔
افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوسرا آن لائن و آف لائن اجلاس، ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا ۔مختلف فریقوں کے اتفاق رائے کے مطابق وزرائےخارجہ کا تیسرا اجلاس  2022  میں چین میں منعقد ہوگا۔

Comments are closed.