چین کی وزارت تجارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر تک چین کے غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
صنعت کے لحاظ سے ، سروس انڈسٹری میں غیر ملکی سرمائے کا اصل استعمال 685.32 بلین یوآن تھا ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.5 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ ہائی ٹیک کی صنعت میں غیر ملکی سرمائے کے اصل استعمال میں 29.1 فیصد اضافہ ہوا ، جس میں ہائی ٹیک سروس انڈسٹری میں 33.4 فیصد اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں 15.2 فیصد اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک اور آسیان کے ساتھ حقیقی سرمایہ کاری میں بالترتیب 31.9 فیصد اور 31.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ چین کے مشرقی ، وسطی اور مغربی علاقوں میں غیر ملکی سرمائے کے اصل استعمال میں بالترتیب 19.8 فیصد ، 29 فیصد اور 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
Comments are closed.