کووڈ-19 کی وبا نے اپنے آغاز سے اب تک گزشتہ دو برس کے دوران دنیا کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ وائرس کے سامنے آتے ہی اس کے خلاف مدافعتی ویکسین کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا۔
دنیا کو ویکسین کی فراہمی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر حالیہ دنوں دو کتابیں منظرعام پر آئیں۔ جس میں برینڈن بورل کی کتاب” دی فرسٹ شاٹس” اور گریگوری زخرمان کی کتاب ” اے شاٹ ٹو سیو ورلڈ” شامل ہیں٘۔ ان کتابو ں میں ویکسین کی تیاری اور اس کے پیچھے کارفرما رویوں اور سوچ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس موقع کے پر دو طرح کے رویے سامنے آئے ایک تحفظ پسندی اور قوم پرستی کا اور دوسرا ویکسین کو عام استعمال کی عوامی پراڈکٹ بنانے اور ویکسین کی منصفانہ تقسیم کا۔ چین نے دنیا بھر میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی استطاعت کے مطابق بھر پور کام کیا جب کہ امریکہ سمیت دیگر طاقتور ملکوں نے ویکسین تحفظ پسندی کا مظاہرہ کیا۔
Comments are closed.