بیجنگ: بیجنگ سرمائی اولمپکس کے برفانی مقابلوں کے اہم مقامات میں سے ایک کے طور پر، صوبہ حہ بے کا شہر چانگ جا کھو سرمائی اولمپکس کے لیے دو بڑے ایونٹس اور 51 چھوٹے ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔
فی الحال، چانگ جا کھو کے کمپیٹیشن علاقے میں تمام 76 سرمائی اولمپکس کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن کا سخت معائنہ اور چانچ پڑتال کی گئی ہے۔ نومبر کے آخر میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور بین الاقوامی تربیتی ہفتے کے مقابلے یہاں منعقد ہوں گے۔
مقامی حکومت کے انچارج اہلکار کے مطابق ، سرمائی اولمپک گیمز کے دوران متعلقہ خدمات اور انسداد وبا کی ضمانت کے لیے، مقامی انتظامی کمیٹی نے ایک مکمل منصوبہ مرتب کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کھلاڑیوں کے لئے کلوز لوپ مینجمنٹ نافذ کی جائےگی، جس کے مطابق سرمائی اولمپک ویلج میں رہائش، کھانے پینے اور نقل و حمل کے علاوہ بینک، پوسٹل سروسز ، ڈرائی لانڈری ، اسٹورز، اور فرنچائزنگ اسٹورز سمیت جامع خدمات کی سہولیات میسر ہوں گی تاکہ کھلاڑیوں کی زندگی زیادہ آرام دہ اور سہل ہو سکے۔
Comments are closed.